بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نومئی کی گھناؤنی سازش  میں ملوث چہروں کو بے نقاب کریں گے،عطاء تارڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ نومئی کو پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی ،اس سازش میں ملوث چہروں کو بے نقاب کریں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ  کل 9 مئی کے دلخراش واقعات کو ایک سال مکمل ہو جائے گا ،9 مئی کے واقعات پاکستان کی سلامتی، وقار اور ترقی کے خلاف گھناؤنی سازش تھی، یہ واقعات پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور کرنے کے لئے کئے، منظم منصوبہ بندی کے تحت 9 مئی کے واقعات سے ملکی دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات ملک کے خلاف سازش تھی، سانحہ 9 مئی میں ملوث لوگوں کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، جو لوگ اس گھناؤنی سازش میں ملوث تھے ان کے چہرے بے نقاب کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ قوم کو یاد دلائیں گے کہ یہ کون لوگ تھے جو اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوئے، یہ کون لوگ تھے جنہوں نے اپنے ہی ملک کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کی؟ یہ کون لوگ تھے جنہوں نے ایسا کام کیا جو کبھی دشمن بھی نہ کر سکا؟ ان لوگوں کو اب تک کیا سزا دی گئی ہے اور ان کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا ہے، اس پر بھی بات ہونی چاہئے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ 9 مئی کا واقعہ افسوسناک ترین واقعہ تھا، ہم جذبہ حب الوطنی سے سرشار تھے، کسی بھی سیاسی جماعت نے کبھی ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی۔انہوںنے کہاکہ انتشار پسند ٹولہ سیاسی مفاد کی خاطر اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگ ملک میں آگ لگانا چاہتے تھے، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کی گواہی دشمن نے بھی دی، وزیر اطلاعات نے کہاکہ 9 مئی والوں نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو بھی آگ لگا دی، اگر کوئی جان کا نذرانہ پیش کر دے اس سے بڑھ کر اور کیا قربانی ہو سکتی ہے،انتشار پسند ٹولے نے سیاسی مقاصد کی خاطر شہداءکی یادگاروں کو مسمار کیا، وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگر آپ کو اختلاف تھا تو آپ سیاسی پارٹیوں کے خلاف جلوس نکالتے، اپنے سیاسی رہنما کے حق میں احتجاج کرتے، ان کا مقصد احتجاج نہیں ملک میں انتشار اور فتنہ پھیلانا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ بے حرمتی ان کی گوارہ نہیں …. ہونے دینا اب دوبارہ نہیں، 9 مئی کا سلوگن ہے،  انہوں نے کہاکہ  9 مئی کے سانحہ میں ملوث افراد نے شہدا کی یادگاروں کو نذر آتش کیا، ان کی بے حرمتی کی، پاکستان ہماری شناخت ہے، یہ ملک سب سے پہلے ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان رہے گا، تا قیامت رہے گا، پاکستان کے حصول میں ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں، وزیر اطلاعات نے کہاکہ 9 مئی کے کیسز اب تک منطقی انجام کو پہنچ جانے چاہئے تھے، امریکہ میں کیپیٹل ہل پر حملہ ہوا تو تمام ملوث افراد کو سزائیں دی گئیں، نوجوانوں کو پیغام ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہمارا سب کچھ اس ملک کی سالمیت سے جڑا ہوا ہے، آج ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ عالمی مالیاتی جریدے ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں مثبت پیشنگوئی کر رہے ہیں، 9 مئی کا دن قوم کبھی نہیں بھولے گی، پاکستان پر حملہ کرنے والے مکروہ چہروں کو کبھی نہیں بھولیں گے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ وعدہ ہے ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کی ترقی اور بقاءکی خاطر جو اقدامات اٹھانا پڑے، اٹھائیں گے، 9 مئی ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، وزیر اطلاعات نے کہاکہ نوجوان ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں، عدلیہ سے گذارش ہے کہ کیسز منطقی انجام کو پہنچنے چاہئیں، وزیر اطلاعات نے کہاکہ 9 مئی کے حوالے سے کل کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس سے وزیراعظم خطاب کریں گے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیپلز پارٹی، آئی پی پی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھی بھی شرکت کریں گے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کنونشن سینٹر میں تقریب سے بھی خطاب کریں گے، ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔