بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رواں سال ایک لاکھ پچاس ہزارسے زائد حجاج فریصہ حج ادا کریں گے،ضیاالرحمن

مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ )پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کے ڈائریکٹر ضیاالرحمن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور کروان پرنس محمدبن سلیمان اور حکومت نے دنیا بھر سے آنے والے امت مسلمہ کے عازمین حج و ضیوف الرحمان کے لئے بہتر سے بہترین وسائل اور انتظامات کرتی ھے ،ہم ان کے شاندار اقدامات اور بہترین سہولتیں قابل ستائش ہیں اور پاکستان حج مشن کا سعودی عرب کہ حج کے متعلقہ اداروں سے بہترین تال میل کا سلسلہ رھتا ہے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی تعلیمات پر عمل کو یقینی بنایا ہے ، حج کا مقدس فریضہ کی ادائیگی کہ لئے عازمین حج و ضیوف الرحمان کی مدینہ منورہ امد کا سلسلہ جاری وساری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ آج 11مئی کو13 مختلف شہروں سے پروازوں کے زریعے 3206 حجاج کرام پہنچیں گے ۔ کوئٹہ سے2 پرواز،لاھور سے 02 پرواز اسلام اباد سے 4 پرواز ،کراچی سے 03 پرواز اور ملتان سے 02 پرواز سے رات گئے پہنچیں گے جس سے انکی مجموعی تعداد 6690 حجاج ہوگی جبکہ مجموعی طور اس سال ایک لاکھ پچاس ہزارسے زائد حجاج فریصہ حج ادا کریں گے ۔حجاج کرام کو مسجد نبوی کے قرب و جوار فور اور فائیو سٹار ھوٹلوں میں ٹھہرایا جا رھا ہے ۔ حجاج کرام کے جدیدترین بسوں کے زریعے انکی نقل وحرکت کا معائدہ ھےجبکہ پاکستان میڈیکل حج مشن ڈاکڑ اور پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویات اور عملہ خدمت کر رھا ھے ۔ جبکہ خدام الحجاج ائیرپورٹ ،رھائش پر مامور اور ایک ٹیم کھانوں کی تقسیم اور حفظان صحت اور معیار کی مانٹرنگ کہ لئے مختص ھے، پاکستان عازمین مدینہ منورہ کی پر نور ھواوں اور فضاوں اپنی عبادات میں مشغول ھیں اور ملک و قوم کی سلامتی کہ لئے دعا گو ہیں۔