بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالا میں شدید خطرہ تھا: مشعال یوسفزئی

خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسف زئی اعظم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالا میں شدید خطرہ لاحق تھا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسف زئی نے کہا کہ ڈھائی مہینے کی جدوجہد کے بعد بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کا کارڈیالوجسٹ سے معائنہ اور بلڈ ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں۔

مشعال یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی بنی گالا میں اکیلی تھیں، اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات ممکن ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر برائے سماجی بہبود نے مزید کہا کہ چائلڈ عدالتیں جس مقصد کے لیے بنی تھیں اس پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھریلو تشدد سے متعلق نئے قوانین لا رہے ہیں۔