facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف اداکار مسعود اختر انتقال کرگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر کینسرجیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مسعود اختر طبیعت ناسازی کے باعث گذشتہ 36 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، کچھ عرصہ قبل انہیں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تاہم آج وہ دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا کے مطابق اداکار مسعود اختر لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے ،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ مسعود اختر کی الحمراکے لیے خدمات مثالی تھیں،مسعود اختر نے زندگی بھر فن کی خدمت کی،مشفق انسان تھے۔