بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصر کے محمد زکریا سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح قرار

 

مصر کے محمد زکریا سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح قرار پائے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں انعقاد ہوا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نوید اشرف نے کہا کہ اسکواش کے کھیل سے پاک بحریہ کی طویل وابستگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن اسکواش کا پچھلے 24 سال سے باقاعدہ انعقاد پاک بحریہ کے ملک بھر میں اسکواش کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکواش کے یہی نئے کھلاڑی مستقبل کے جہانگیر خان بنیں گے، پاک بحریہ اسکواش کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 5 ملکی اور 19 غیر ملکی کھلاڑی شریک تھے جس میں مصر، ہانگ کانگ، ملایشیاء، جمہوریہ چیک، جاپان، جرمنی، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق امیرالبحر نے چیمپئن شپ کے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اختتامی تقریب میں سول و عسکری معززین، اسپانسرز، قومی کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔