پشاور(ممتازنیوز)گورنرخیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے کہاہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ملاقات کی دعوت دیں گے تو وہ ان کے پاس جانے کے لئے تیار ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گورنرہاوس عوامی ہے اور سب کے لئے اس کے دروازے کھلے ہیں، صوبے کے حقوق کے لئے کسی پارٹی لیڈر کے پاس جانے میں کوئی قباحت نہیں، ہرسیاسی جماعت کے پاس خود چل کر جاوں گا، کے پی حکومت کی حرکتوں کی وجہ سے صوبے سے دھیان نہیں ہٹے گا،اپنے صوبے کا مقدمہ مرکز کے سامنے رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تیموراسلم جھگڑا نے بہت مثبت باتیں کی ہیں ،علی امین گنڈاپورتیموراسلم جیسے لوگوں سے مشاور ت کریں تو چیزیں آگے بڑھیں گی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سانحہ کولاچی پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بناتی،سانحہ کولاچی پر جوڈیشل کمیشن کی بات کی تو سیاسی درجہ حرارت بڑھایاگیاشہید صوبائی وزیر کے اہلخانہ نے علی امین گنڈا پر الزام لگایا،شہیدکے بھائی کا بیان بھی ان کے خلاف ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ملاقات کی دعوت دیں گے تو وہ ان کے پاس جانے کے لئے تیار ہیں۔








