اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سےٹیلیفون پرگفتگوکی ۔چودھری شجاعت نے کہا کہ عظیم کشمیری رہنمایاسین ملک کےخلاف بےبنیادمقدمہ چلایاجارہاہے،مقدمے میں وکیل تک رسائی نہ دیناقابل مذمت ہے۔چودھری شجاعت نے کہا کہ یاسین ملک 30سال سےبھارتی مظالم کادلیری سےمقابلہ کررہےہیں،یہ صرف مسلمانوں کیلئےہی نہیں پوری انسانیت کیلئےلمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیری رہنماپرمظالم سےبازرہے، انشا اللہ کشمیری اپنی آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔
یاسین ملک 30سال سےبھارتی مظالم کادلیری سےمقابلہ کررہےہیں،چودھری شجاعت








