بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مٹیاری: بس اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع مٹیاری میں قومی شاہراہ پر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

مٹیاری میں باؤ ڈیرو کے مقام پر قومی شاہراہ پر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاشوں اور زخمیوں کو مٹیاری تعلقہ اسپتال اور پھر حیدرآباد سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس اوچ شریف سے کراچی آ رہی تھی۔