بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے شیر افضل مروت کو پورس کے ہاتھی سے تشبیہہ دے دی

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شیر افضل ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا۔

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کیلئے زبردست کام کیا، اسے کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے، جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی، لیکن وہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا، کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان دیا، جبکہ محمد بن سلمان نے میرے کہنے پر دو مرتبہ او آئی سی کانفرنس کروائی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا لیکن انکو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے ، شیر افضل مروت اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے، شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے۔

شیر افضل مروت سے جیل میں ملاقات سے متعلق سوال کا جواب دینے سے بانی پی ٹی آئی نے گریز کیا۔