اسلام آباد: وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ 23 ارب کی گرانٹ ایک وقت کے لیے نہیں بلکہ چلتی بھی رہے گی، کشمیر میں بجلی آور آٹا کا مسئلہ کافی عرصے سے چل رہا تھا ، کشمیر حکومت معاملے کو دیکھ رہی تھی ،میں گلگت بلتستان میں تھا ۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی قیادت کو معاملے سے آگاہ کیا وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاملے میں گہری دلچسپی لی ،پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادیوں نے معاملے کو حل کرنے اور مزاکرات میں کردار ادا کیا وزیر خزانہ سمیت دیگر تمام اسٹیک ہولڈر تھےاور متفق ہیں کہ احتجاج ختم کردیا جائے ،انہوں نے کہاکہ وقت پر مسئلہ حل ہوجاتا تو یہ نوبت ہی نہ آتی ،حکومت نے 23 ارب روپے دینے کا اعلان کردیا ہے ,23 ارب کی گرانٹ ایک وقت کے لیے نہیں بلکہ چلتی بھی رہے گی ،کشمیریوں کا مطالبہ تھا کہ گندم اور بجلی ٹیرف پر سبسڈی دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی پالیسی پر بات نہیں کرنا چاہتا ،جس نے مسئلہ شروع کیا، شاید اس نے سوچا بھی نہ ہو کہ اتنا بڑا مسئلہ بن جائے گا ،اب سب لوگ اس مسئلے کو حل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جو ہم سے مذاکرات کررہے تھے وہ لوگوں سے بھی رابطے میں تھے، احتجاج ختم ہونا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ احتجاج والوں کا مقصد پورا ہوگیا، اس اب اگر کوئی مقصد ہے تا ہم کچھ کہہ نہیں سکتے ،موجودہ معاملہ حل ہونے کے بعد جلد آزادکشمیر کا دورہ کروں گا ۔انہوں نے کہاکہعسکری اور سیاسی قیادت سب کی اس معاملے کو حل کرنے میں سوچ اور کوشش یکساں ہے۔
آزادکشمیرکیلئے 23 ارب کی گرانٹ ایک وقت کے لیے نہیں،یہ چلتی رہے گی،امیرمقام








