بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جب آئین پرعمل ہی نہیں ہوگاتو آئین کیوں بنایا،مولانافضل الرحمان

جے یوآئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ سیاست دانوں کوفکرکرناہوگی،ہمارےانتخابات متنازعہ ہوتےہیں، ہماری سیاست اوپن سیاست ہےہمارےاداروں کواپنےدائرہ کارکےاندرجاناہوگا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کانظام اس وقت خراب ہے سیاست دانوں کوفکرکرناہوگی،ہمارےانتخابات متنازعہ ہوتےہیں، آئین موجود ہےعملدرآمدنہیں ہوتا، جب آئین پرعمل ہی نہیں ہوگاتو آئین کیوں بنایا ؟

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہاتھ پرہاتھ رکھ کربیٹھا دیکھتا رہتا ہے، ہماری سیاست اوپن سیاست ہے ہمارےاداروں کواپنے دائرہ کارکے اندر جانا ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی توحکومت میں نہیں ہے، پی پی آئینی عہدےلےرہی ہےاورکہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ہیں، پیپلزپارٹی حکومت میں نہیں،اس کا مطلب حکومت اقلیتی ہے۔