اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں امریکہ کے نئے سفیرڈونلڈبلوم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ڈونلڈبلوم نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔واضح رہے کہ چار سال بعد امریکی سفیر اسلام آباد تعینات ہو ئے ہیں، ستمبر 2018 میں امریکا نے ناظم الامور پال جونز کو تعینات کیا تھا، پال جونزکی مدت مکمل ہونے کے بعد انجیلا ایگلر بطور ناظم الامور تعینات ہوئیں۔
سینئر سفارت کار ڈونلڈ بلوم کو صدر جو بائیڈن نے اکتوبر میں پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کیا تھا جب وہ تیونس میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ بلوم ایک کیریئر فارن سروس ڈپلومیٹ ہیں، جن کا خطے میں طویل تجربہ ہے۔ وہ کابل میں امریکی سفارت کار کے طور پر کام کر چکے ہیں ۔
پاکستان میں امریکہ کے نئے سفیرڈونلڈبلوم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں








