بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جمہوریت میں لاٹھی گولی کی کوئی گنجائش نہیں، تمام مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں،تحریک تحفظ آئین پاکستان

اسلام آباد(ممتازنیوز) عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام پرامن تحریک پر تشدد قابل مذمت ہے۔ طاقت کے استعمال سے عوامی تحریکوں کو نہیں روکا جاسکتا۔ آزاد کشمیر میں رجیم چینج کے نتائج اب بھی آرائے ہیں۔ آزاد کشمیر کے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ۳ سال میں ۳ وزراءاعظم تبدیل کیے گئے۔ کشمیر کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا اور عوامی منیڈیٹ کی توہین کی گئی اور اقتدار کیسے اور کو سونپ دیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کل مزید ۳ لوگ جاں بحق ہوئے اس کی تحیققات ہونی چاہیے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں لاٹھی گولی کی کوئی گنجائش نہیں، تمام مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں،اختیارات اور طاقت کا ناجائز استعمال کرنے والے عوام میں اپنا اعتماد کھو بیٹھتے ہیں، کشمیر میں احتجاج کرنے والوں پر طاقت کا استعمال بصیرت سے عاری عمل ہے۔ کشمیر کے عوام پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں،کھٹ پتلی حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کے دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے، ملک پر مسلط یہ کرپٹ اشرافیہ کسی صورت بھی عوام کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر سے فوری طور پر پیرا ملٹری فورس کو واپس بلایا جائے اور کشمیری عوام سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے،نا اہل حکمران ہوش کے ناخن لیں اور تشدد اور انتشار کے رویے کو ترک کرے۔ کشمیر میں عوامی مطالبات منظوری کے اعلان کے باوجود کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں انٹرنیٹ اور موبائل فون بند ہیں۔ بنیادی انسانی حقوق ختم کر دئیے گئے ہیں۔ آج کشمیر میں یوم سیاہ شہدا عوامی تحریک پورے آزاد کشمیر میں منایا جارہا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی صحت کی دعا کرتے ہیں۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔