بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

اسلام آباد: نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت فراہم کردی، جس کے تحت اب ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوانا ممکن ہوگیا۔

ملک بھر کے 83 منتخب جی پی اوز اور ڈاکخانوں میں نادرا کی سہولیات فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے، جہاں سے شہر ی گمشدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے، تجدید اور ترمیم کی سہولیات حاصل کر سکیں گے ۔

ڈاک خانوں میں یہ سہولیات ہفتے میں 6 دن (پیر تا ہفتہ) صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گی، تاہم جمعہ کے روز یہ سہولیات صبح 9 بجے تا دن ساڑھے بارہ بجے تک میسر ہوں گی۔
ڈاک خانوں میں دستیاب تمام سہولیات کی فیس نادرا مرکز ہی کے برابر ہوگی ۔ واضح رہے کہ پوسٹ آفسز میں NICOP بنوانے کی سہولیات میسر نہیں ہوگی ۔ شہری اپنا متعلقہ جی پی او اور پوسٹ آفس نادرا کی ویب سائٹ سے چیک کر سکتے ہیں۔