بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا معاملہ،ریڈ زون کی سکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالےکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا معاملہ،وزارت داخلہ میں جاری اجلاس ختم۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریڈ زون کی سکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے کی جائے گی،اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کئے جائے گیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی مقامی قیادت کی گرفتاریاں کرنے کا امکان ہے جبکہ لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔اجلاس میں  اسلام آباد میں ایکٹیو ممبران کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دےدیا گیا۔ذرائع کے مطابق دیگر صوبوں سے 11 ہزار نفری طلب کر لی گئی،پنجاب۔آزاد کشمیر۔ایف سی اور رینجرز ڈیوٹی پر معمور ہو گی،اسلام آباد پولیس کی 5 ہزار نفری دھرنا ڈیوٹی پر ہو گی،پولیس کو 11 ہزار آنسو گیس کے شیل فراہم کر دئے گئے،واٹر کینن اور لاٹھیاں بھی تیار کر لی گئیں۔