بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت کا ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(ممتازنیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر بابر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
صدر مملکت نے شہید کی بہادری ، وطن کیلئے خدمات اور جذبہ حب الوطنی کو بھی سراہا اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی

صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے شہید کے ورثاء سے تعزیت ، شہید کیلئے بلندی درجات کی دعااور میجر بابر خان شہید کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔