facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ووٹ آف کانفیڈنس پر مشاورت جاری۔۔۔ اب عمران خان کو گھبرانے کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیسرا سال عدالتوں میں چل رہا ہے نا پراسیکیوٹر کو پتہ ہے کہ کیس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب بتا دیں کہ آپ نے اس ملک میں کتنے سیاست دانوں کو پڑا ہے اور اس کی وضاحت کریں، ان عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں، کیونکہ نا چیئرمین نیب تھکتا ہے ،نا وزراءاورنا عمران خان،اس حکومت کے کرپشن کے کیسز کی انتہا نہیں اور ایک دن ضرور اس کا حساب دینا پڑے گا، اس ملک کے غیر قانونی اور غیر آئینی وزیر احتساب کو کو اپنے اثاثوں کا جواب دینا ہو گا.

ان کا کہنا تھا کہ صدر ایک آئینی عہدہ ہے اور وہ کوئی بھی آرڈیننس آتا ہے اور دستخط کر دیے جاتے ہیں، آرڈیننس کے تحت عوام کی آواز دبائی جا رہے ہیں، محسن بیگ کا معاملہ سب کے سامنے ہیں، ووٹ آف کانفیڈنس پر مشاورت ہو رہی ہے اب عمران خان کو گھبرانے کی ضرورت ہے۔