ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے تک جا پہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 28 ڈالر کے اضافے سے 2365 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔









