قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا اہم ترین ریکارڈ توڑ ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق محمدرضوان ٹی ٹوینٹی میچز میں پاکستان کے سب سے زیادہ مرتبہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 96 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جن میں سے انہیں 12 میچز میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ اس سے قبل یہ اعزازشاہد آفریدی کے پاس تھا، شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر میں 99 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے اور11 میچز میں مین آف دی میچ بنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ ان کے بعد تیسرے نمبر پر شاداب خان ہیں جو کہ 98 میچز کھیل چکے ہیں اور 11 مرتبہ ہی مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ،شاداب خان سے اگلا نمبر محمد حفیظ کا ہے جنہوں نے 119 میچز کھیلے اور 11 میچز میں بہترین کھلاڑی قرا ر پائے ۔