بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل

 

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل کر لیے۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کو گزشتہ روز ہی سپریم کورٹ کے احکامات موصول ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کی دستیابی یقینی بنائے جائے گی۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظربانی پی ٹی آئی گرفتاری کے بعد تاحال کسی عدالت میں ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں ہوئے۔