بینک سے رقم نکالے جانے پر ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے۔ ٹیکس کی اس تجویز پر پاکستانی حکام کا آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہے۔ مگر اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔
رقم نکلونے پر ایڈوانس کی مد میں 15 ارب روپے سے زائد ٹیکس سالانہ اکٹھا کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر بھی ٹیکس بڑھانے کا امکان ہے۔ آئندہ بجٹ میں 1300سی سی سےزائد کی امپورٹڈ گاڑیوں پر مزید ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔ 850 سی سی سے زائد تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومت پچاس ملین روپے یا اس سے زائد مالیت ک پراپرٹی کی خرید و فروخت پر مزید ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
بینک سے پیسے نکالنے پر ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان








