بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پاکستان کی 23ارب کی منظوری، آج سے پہلے اس قدر جلد عملدرآمد نہیں دیکھا ،وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کی زیر صدارت کی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی کابینہ کا آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور کابینہ نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد جموں و کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی : وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرآپ نے دو دن پہلے اعلان کیا تھا اور آج یہ رقم منتقل ہو چکی ہے،
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ ہم نے آج سے پہلے اس قدر جلد عملدرآمد نہیں دیکھا ،آپ نے سچے معنی میں بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ،آج آپ کا یہاں تشریف لانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر پاکستان کے لئیے کس قدر اہمیت کا حامل خطہ ہے ۔