بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم  کی وزارت تعلیم کو  سکول سے باہر بچوں سے متعلق جامع رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت  

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی تعلیمی ایمرجنسی کے تحت وفاقی وزارت تعلیم کو ملک بھر میں اسکول سے باہر بچوں سے متعلق جامع رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی  رپورٹ میں ان بچوں کو اسکول کی طرف واپس لانے سے متعلق فوری شارٹ ٹرم پلان بھی مرتب کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، رپورٹ مرتب ہونے کے بعد وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی ، اسکول سے باہر بچوں کو واپس اسکول لانے کے لیے اسکول فنڈ بھی مختص ، 5سالوں میں 25ارب روپے کا چیلنج فنڈ قائم کیا جائے گا ، وزارت تعلیم میں وزیر اعظم کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کرے کی جائے گی،ٹاسک فورس میں وفاق، صوبوں کے نمائندگان سمیت دوطرفہ اور دو سے زائد پارٹنرز پر مشتمل ہو گی ، ٹاسک فورس صوبائی اور قومی سطح پر تعلیم سے جڑے مسائل کی نشاندہی کرے گی، ٹاسک فورس وزیر اعظم آفس کو اپنی مرتب شدہ رپورٹ براہ راست پیش کرے گی