بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے آئی اپنانے سے عدالتی عمل میں تیزی آ سکتی ہے: جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اپنانے سے عدالتی عمل میں تیزی آ سکتی ہے۔

یہ بات سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے امریکا میں تقریب سے خطاب کے دوران کہی ہے۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کیسز میں لگنے والا وقت کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ مقدمات کی طویل مدت بہت سے نتائج غیر مؤثر بناتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے عدالتی اصلاحات پر بھی زور دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ موجودہ نظام افراد پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ نظام میں چیف جسٹس پر غیر ضروری بوجھ پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ ان دنوں امریکا کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔