بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ فائنل، کون کون شامل

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی قومی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا تاہم اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے غیر اعلانیہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں دورہ انگلینڈ پر جانے والے 18 رکنی اسکواڈ میں سے3 کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حارث رؤف کے فٹ ہونے کے بعد متبادل حسن علی اسکواڈ سے ڈراپ ہوگئے، جب کہ سلمان علی آغا اور محمد عرفان کو بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔