بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسانوں کے خلاف حکومت کی جارحیت مذمت کرتے ہیں،سنی اتحاد کونسل

اسلام آباد(ممتازنیوز)سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤںحامد رضا،اسد قیصر،شیر افضل مروت ،بیرسٹر گوہر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کے خلاف حکومت کی جارحیت مذمت کرتے ہیں، کسانوں کے ساتھ ہیں،حکومت نے گندم کا غلط ریٹ لگایا،ان نسلی بٹیروں کو عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے،ایک ٹیک ٹاکر پنجاب حکومت چلا رہی ہے،اس مسلے کو ختم ہونے نہیں دیں گے،گندم کے کاشتکار سے ساتھ اب گناہ کے کاشتکاروں کے مسائل ہیں،وزیرستان میں ڈرن حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہم عزت دار لوگ ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کامزیدکہناتھاکہ حکومت کا ڈرامہ جاری ہے، اس اسمبلی نے پیر تک چلنا تھا،آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ختم کر دیا گیا،آئندہ اجلاس میں ہم اپنے سوالوں کا جواب لیں گے۔