اسلام آباد ( ممتازنیوز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کو وزارت قومی ورثہ اور ثقافت کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے رولز آف بزنس 1973کے تحت وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کو یہ اضافی چارج دیاہے ۔ اس ضمن میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل نے جمعہ کے روز باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اس کی کاپی ایوان صدر ، وزیراعظم ہائوس ، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہے ۔ قومی ورثہ اور ثقافت کا محکمہ خالی تھا۔اور وزیراعظم وزیر اطلاعات و نشریات کو قومی ورثہ اور ثقافت کی وزارت کا جارج دے دیا ہے اور وہ پیر کو اس وزارت کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں گے ۔
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کو وزارت قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی چارج دے دیا گیا








