بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداروں میں کشیدگی،وزیراعظم کا صدرمملکت کو کرداراداکرنے کیلئے ایڈوائس بھیجنے پرغور

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہاہے کہ سیاستدانوں ،عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی کے معاملے سے نکلناہوگا، جن ججزصاحبان نے خط لکھا وہ سب قابل عز ت اور قابل احترام ہیں ،   وزیراعظم سوچ رہے ہیں کہ اس معاملے پر صدر کوکرداراداکرنے کےلئے ایڈوائس کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ اگرسیاستدان کہیں کہ وہ معصوم ہیں اور ساری غلطی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی ہے کہ تو یہ درست نہیں،اسی طرح اگر عدلیہ کہے کہ اس نے ہمیشہ آئین وقانون کی پاسداری کی تو یہ بھی سچ نہیں اور اگر اسٹیبلشمنٹ کہے کہ اس نے کسی معاملے میں دخل نہیں دیاتو بات بھی ٹھیک نہیں۔انہوں نےکہاکہ وقت آگیاہے کہ ماضی کے معاملے کو چھوڑکر ایک سے نیاآغازکیاجائے ، اگربات یہ کریں کہ پہلے یہ ہوتا رہاہے اور آج کے بعد نہیںہوناچاہئے تو یہ ہوسکتاہے،معاملے کا  حل اس کے سواکوئی نہیں کہ ادارے اور لوگ ایک جگہ بیٹھ کر اسے سلجھائیں۔انہوں نے کہاکہ  وزیراعظم سوچ رہے ہیں کہ اس معاملے پر صدرایڈوائس کریں،وزیراعظم صدر کو ایڈوائس کرسکتےہیں کہ معاملہ میں اپناکردار ادکریں،تاہم ابھی یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ وزیراعظم نے کوئی فیصلہ کرلیا ۔