بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امید ہے کرغستان کی حکومت شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد (ممتازنیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بشکیک میں کسی بھی پاکستانی طالب علم کے جاں بحق نہ ہونے کی تصدیق پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ کرغزستان کی حکومت کی طرف سے کسی پاکستانی طالب علم کی موت نہ ہونے کی تصدیق سے پاکستانیوں نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے، کرغستان کی حکومت اور بشکیک میں پاکستانی سفارت خانہ کی پاکستانی طالب علموں کی حفاظت یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امید ہے کہ شرپسند عناصر کو کرغستان کی حکومت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔