بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعلیٰ کے پی کو حکومتی امور میں مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنیٰ مل گیا

جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے ایک مقدمہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہوگئی۔

راولپنڈی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکارمیں مداخلت کے کیس میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

وزیر اعلیٰ کے حکومتی امور میں مصروفیت کے باعث حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست کی گئی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج ہے۔