بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئےکرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے کرغز حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

نائب وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ میں طلباء پر پر تشدد ہجوم کے حملوں کی رپورٹس کو “انتہائی تشویشناک” قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکام سے رابطہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر کو انہیں مکمل سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔