بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایوانِ صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: ‎صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوانِ صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ‎ایوانِ صدر نے بشکیک میں پاکستانی طلباء کی حفاظت کیلئے اقدامات لینے کی ضرورت پر زوردیا۔  ایوانِ صدر کے مطابق ‎کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، ‎طلباء کی حفاظت اور تعلیم جاری رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں،پاکستانی سفیر نے کہاکہکرغزستان میں پاکستانی طلباء کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ‎پاکستانی طلباء کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات لے رہے ہیں ، كرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ‎کرغز حکومت اور جامعات پاکستان واپس جانے والے طلباء کیلئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کرے گی۔