لندن: پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے اظہار تشکر کے لیے مظاہرہ کیا۔شرکاء نے کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیر کے عوام کے لیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکج کے لیے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کے مہنگائی کے خلاف اقدامات کو سراہتے ہیں ،بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔ شرکاء نے کہاکہ ملک دشمن عناصر نے کشمیری اور پاکستانی عوام میں تفریق ڈالنے کا مذموم منصوبہ بنا رکھا تھا۔ مظاہرے کے شرکاء نے کہاکہ حکومت پاکستان کے بروقت اقدامات سے ملک دشمن عناصر کا منصوبہ ناکام ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہاں حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرنے اکھٹے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیروں کے حق خودارادیت کے لیے اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی ہے۔ شرکاء نے کہاکہ مظاہرے سے ملک دشمن عناصر کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری اور پاکستانی خون کے رشتے میں بندھے ہیں جنہیں,کوئی بھی الگ نہیں کر سکتا۔
کشمیریوں کی جانب سے لندن میں حکومت پاکستان کے حق میں اظہار تشکر کیلئے مظاہرہ








