بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ اور پاکستان تجارت کی ساخت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائے گا، اسحق ڈار

نائب وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان تجارت کی ساخت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائے گا۔

وزیرخارجہ اسحق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، ترکیہ کے وزیر خارجہ کے دورے پر دلی خوشی ہے، پاکستان اور ترکی دو ملک اور ایک قوم ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پاکستان کے وجود میں آنے سے پہلے سے قائم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرتی ہے ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ نے مختلف مواقع پر ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ، ترکیہ اور پاکستان تجارت کی ساخت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائے گا، پاکستان اور ترکیہ دفاعی تعاون کو جاری رکھے گا، دونوں ملکوں میں تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے۔

بعد ازاں ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی سدر اور وزیر خارجہ کے انتقال سے ہمیں شدید دکھ ہوا، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، جب ہم نے حادچے کے بارے میں سنا تو ایرانی حکام سے رابطہ کیا، ہماری وزارت دفاع اور ایمرجنسی اتھارٹیز نے پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہمیں اچھی خبر موصول نہیں ہوئی، اللہ صدر، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر جاں بحق ہونے والوں کی روح کو سکون دے۔

حاکان فدان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میرا یہ پہلا دورہ ہے، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،