اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ احمد فرہادکااغواء افسوسناک ہے،ہرصورت بازیابی ہونی چاہئے، جج صاحبان کا کام اس قسم کی تقریرکرنانہیں ہے،عدالتیں صرف سوال اٹھانے تک محدود ہوجائیں تو فیصلے کون کرے گا؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ ہمارے معاملے میں سب کو پتہ ہے عدالتیں کہاں کھڑی تھیں ،کیا ریمارکس تھے؟ اس وقت دوسرے کے مینڈیٹ میں جا کر کام کرنے میں دلچسپی ہے،اداروں کے درمیان یہ سوال وجواب بہت مشکل صورتحال ہے عدالتیں صرف سوال اٹھانے تک محدود ہوجائیں تو فیصلے کون کرے گا؟۔انہوں نے کہاکہ شوکت عزیز صدیقی کے وقت جوڈیشل کونسل میں کیاایجنسیوں کے لوگ بیٹھے تھے؟ آگے بڑھناچاہتے ہیں تو بیٹھیں اور ہرادارہ اپنے دائرے میں کام کرے حکومت اس وقت قومی مفاہمت کا کرداراداکرنے کوتیارہے، ہوائی فائرنگ بندہوتو حکومت کوئی کرداراداکرے








