بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جلسےجلوس کرو،سیاست کی آڑ میں انتشارکی اجازت نہیں ہوگی،حمزہ شہباز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاکہ جاں بحق کانسٹیبل کے 5بچے ہیں،میں نے بچے کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ہیں،گزشتہ روزجوفیصلہ کیا وہ ایک پاکستانی کی سوچ تھی،گزشتہ روزجوفیصلہ کیا وہ ایک پاکستانی کی سوچ تھی،

گزشتہ روزجوفیصلہ کیا وہ ایک پاکستانی کی سوچ تھی،شہیدکانسٹیبل کی نماز جنازہ کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ عمران خان کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں،عمران خان آئین اور قانون کاقتل کرنےچلے تھے،کہتاتھا قانون اور آئین کا تماشا بنا لو لیکن میری انا کو بچالو،آج پاکستان کی معیشت سسکیاں لے رہی ہے،عمران خان نے پھر 126دن والا تماشا لگانے کا اعلان کیا،ماضی میں 52ارب کے منصوبوں کا افتتاح ہونا تھاانہوں نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سےچینی صدرنہ آسکے،کل دشمنوں نے یاسین ملک کوسزاسنانی ہے،گزشتہ روز مشال ملک اہلیہ دہائیاں دے رہی تھیں،عمران خان پولیس اہلکار کےبچے کی شکل دیکھ لو،

آئینی حکومت پر کہا کہ اس سے اچھا تھا ملک پر ایٹم بم گر جاتا ہے،ہر بار یہی بات کرتارہاہوں کہ قانون حرکت میں آئےگا،جلسےجلوس کرو،سیاست کی آڑ میں انتشارکی اجازت نہیں ہوگی،جمہوریت کے لبادے میں ملک پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا،انتقام کی آگ میں عمران خان بہت دورچلےگئے،عمران خان نیوٹلرز کہہ کر کس کوسنارہےہیں؟پاکستان بنانا ری پبلک نہیں کہ الیکشن تمہاری مرضی کا ہوِ،عمران خان نےبھوک و افلاس کےعلاوہ عوام کو کیا تحفہ دیا ہے،حمزہ شہباز کاکہناتھاکہ جس کےسینے میں دل نہیں اسے انسان کہنے پر شرم آتی ہے،

افواج پاکستان،رینجرزاور سیکیورٹی اداروں کے شہدا کو سلام کرتا ہوںآئین پاکستان ملک کے تحفظ کے لیے حرکت میں آئے گا،عمران خان نےاداروں کےخلاف زہراگلا،مری میں 21لوگ سردی سےمر گئےآپ کووہاں جانے کی توفیق نہیں ہوئی،یہ خونی مارچ کی دھمکیوں سےکس کوڈرارہےہیں،پی ٹی آئی نے2014میں رات کی تاریکی میں ریڈزون پرحملہ کیا،عمران خان کوشرم نہیں آتی کہ بہن،بیٹیوں کانام کیسےلیناہے،2ماہ ہوگئے،پتہ نہیں گورنر کب آئےگا،

کل آئی ایم ایف سےمذاکرات ہورہےہیں،انہوں نے25مئی کولانگ مارچ کااعلان کردیا،انہوں نےپورےپاکستان میں نفرت کی آگ پھیلادی ہے،عمران خان نےاپنےکارکنوں میں نفرت کابیج بویاہے،سیاسی آدمی ہوں ،جیلیں کاٹ کرآیاہوں ،انتقام نہیں لوں گا،عمران خان مجھے عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتے،عمران خان ڈرپوک آدمی ہےلیکن اس کافیصلہ پاکستانی عوام کرے گی