بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہتک عزت قانون پرصحافتی تنظیموں سے اچھی خاصی مشاورت ہوئی تھی،عظمیٰ بخاری کادعویٰ

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ ہتک عزت قانون پر صحافتی تنظیموں سے مشاورت ہوئی ،اسے کالاقانون نہیں کہاجاسکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ہتک عزت بل پر پچھلے دوڈھائی ماہ سے ہوم ورک ہورہاتھا، اے پی این یس اور پی بی اے نے تحریری سفارشات ہمیں دی تھیں، صحافتی تنظیموں کی سفارشات پر دو ترامیم منظور ہوئی ہیں،گزشتہ روز صحافتی تنظیموں سے دو ڈھائی گھنٹے کی اچھی خاصی مشاورت ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ ایک سادہ ساسول قانون لے کرآئے تھے جس میں پولیس کا کوئی کردارنہیں ۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں کسی قانون کوپڑھے بغیر کالاقانو ن نہیں کہاجاسکتا،انہوں نے کہاکہ ہتک عزت بل کے حوالے سے کوئی دباؤ ہے نہ کوئی دباؤ ڈال سکتا ہے