بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد (ممتازنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے اقوام متحدہ کے انتخابی ضروریات کے جائزہ مشن نے ملاقات کی،ملاقات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یو این ڈی پی الیکشن سپورٹ پروگرام کے ذریعے تکنیکی معاونت کی فراہمی، فیک نیوز، مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،وفاقی وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ کے جائزہ مشن کی جانب سے پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کے لئے خدمات کو سراہا۔، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہےڈیجیٹل دور میں پاکستان میں انتخابی مہمات میں تبدیلی آئی ہے، سوشل میڈیا کے عروج نے سیاسی مصروفیات کو نئی شکل دی ہے، موجودہ ڈیجیٹل دور میں جہاں ڈیجیٹل پر مبنی حکمت عملیوں کی راہ ہموار ہو رہی ہے وہاں فیک نیوز، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے چیلنجز بھی درپیش ہیں، فیک نیوز، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پوری دنیا کا مسئلہ ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل محاذ پر کام کر رہا ہے، وفاقی وزیراطلاعات نے اقوام متحدہ کے انتخابی ضروریات کے جائزہ مشن کو اپنے حلقہ انتخاب سے متعلق بھی آگاہ کیا۔عطا تارڑ نے کہاکہ انتخابی عمل میں ووٹرز کو آگاہی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے، میرے حلقہ انتخاب میں 70 ہزار سے زائد مسیحی برادری کے لوگ شامل ہیں، اپنے حلقہ انتخاب میں ہر شخص کو متحرک کیا اور انہیں ہر شعبے سے متعلق آگاہی فراہم کی، اقوام متحدہ کے انتخابی ضروریات کے جائزہ مشن نے حکومت پاکستان کے انتخابی عمل کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کو سراہاوفد میں پولیٹیکل افیئرز افسران ہیسام منکارا، ادتیہ ادھیکاری، یو این ڈی پی ریجنل ایڈوائزر ناجیا ہاشیمی، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر یو این ڈی پی SELP میری کیومنز، پروگرام ایڈوائزر SELP یو این ڈی پی محمد قاسم جنجوعہ شامل تھے۔