بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل سبزواری کی سابق چیف جسٹس کے فیصلے پر تنقید: ’نسلہ ٹاور گرا کر کون سا انصاف کیا‘

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ’ایک جج اٹھے اور کہا نسلہ ٹاور گرا دو‘ یہ ٹاور گرانا کون سا انصاف ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے عدالتی فیصلوں پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’نسلہ ٹاور میں امیر کا گھر نہیں تھا اس لئے گرا دیا گیا، نسلہ ٹاور گرانا کون سا انصاف ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ توہین کے قواعد و ضوابط طے ہونے چاہئیں، ہمیں کبھی آدھے گھنٹے میں 50 ،50 کیسز میں ضمانت نہیں ملی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ججز نہیں سب کی عزتوں کا خیال رکھنا چاہیے، ہم سب کی عزتیں مشترک ہیں۔ کسی کو کسی کی عزت اچھالنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ ہے، ہم نے احتجاج کیا، جس میں نہ ٹائر جلے اور نہ گملہ ٹوٹا لیکن پھر بھی ہم پر مقدمہ بن گیا۔