جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی۔
تحریک انصاف کا جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا جس کے بعد عمر ایوب کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اعلیٰ سطحی وفد آج رات کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں ملاقات سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔
ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔
جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی








