بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 کرغزستان کیلئے پاکستانی طلبہ زرمبادلہ کا بڑا ذریعہ

اسلام آباد(ممتازرپورٹ)پاکستانی طلبہ کرغزستان کےلئے زرمبادلہ کے حصول کابڑاذریعہ، غیرمعیاری میڈیکل تعلیم کے باوجود سالانہ 20سے30 کروڑ ڈالروصول کئے جاتےہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی طلبہ کرغزستان میں میڈیکل کی تعلیم ایسے اداروں سے حاصل کرنے جا رہے ہیں جنہیں پاکستان میں تسلیم نہیں کیا جاتا جبکہ وسطی ایشیا میں میڈیکل کی تعلیم کا معیاربھی اتنا خراب ہے کہ واپسی پرطلبہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے امتحان  اور کوالیفائنگ معیارات میں ناکام ہوجاتے ہیں تاہم اس کے باوجودطلبہ کا وسط ایشائی ریاستوں کا رخ کرناسوالیہ ہے،  رپورٹ کے مطابق بشکک میں متعدد کمرشل پرائیویٹ میڈیکل کالجزقائم ہیں جن میں پاکستانی طلبہ کو داخلہ باآسانی مل جاتاہے، اس وقت وہاں مقیم ہزاروں کی تعداد میں طلبہ سالانہ چھ ہزارڈالر فیس اور ایک ہزارڈالررہائش کے اخراجات کی مد میں اداکررہے ہیں یوں پاکستانی طلبہ کرغزستان کی معیشت کے لئے سالانہ 20سے30 کروڑ ڈالرفراہم کررہے ہیں ،میڈیکل کی تعلیم کےلئے کرغزستان  جانے والے طلبہ کاتعلق متوسط طبقے سے ہے جن کے والدین ان کے اخراجات پورے کرنے کے لئے اپنے اثاثے تک بھیج دیتے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم کے محدودمواقع خصوصاً نجی میڈیکل کالجزکے قیام پر پابندی ہے،ضرورت اس امرکی ہے کہ فوری نجی شعبے کو میڈیکل کالجز کے قیام کی اجازت دی جائے اورقیمتی زرمبادلہ کی بچت یقینی بنائی جائے۔