تہران:پاکستان اور قطرنے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے تہران میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان مرحوم ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی تقریب کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ ملاقات میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر پر امور پر بات چیت کی گئی جب کہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور قطرکا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق








