لاہور(ممتازنیوز )انٹرنیشنل پرفیوم برانڈ لوریل لکس نےEleganz Luxuryکے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں Loreal Luxeبرانڈز متعارف کرادیا اس حوالے سے پاکستان کے معروف ریٹیل برانڈ الفتح اسٹور پر ریٹیل سٹور قائم کردیا گیاجہا ں پر Armani، Yves Saint Laurent (YSL)، Lancome، Ralph Lauren اور دیگر بہت سے پرفیوم برانڈزرکھے گئے ہیں۔لوریل لکس کی بزنس ڈائریکٹربرائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ و مغربی ایشیا سعدیہ شاہ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ پاکستان میں الفتح کے فلیگ شپ اسٹورز میں لوریل لگژری ڈویژن کا آغاز کرنے پر ہمیں فخرہے۔ہم اپنے ڈسٹری بیوشن پارٹنر Eleganz Luxuryاورریٹیل پارٹنر الفتح کے ساتھ مل کر پاکستان میں پرتعیش کاروبار شروع کررہے ہیں جس کا مقصد پاکستانی صارفین کے لیے اعلیٰ معیار ی اختراعات، ذہن سازی اور اثر انگیز وعدوں اور یادگار تجربات کے ذریعے بہترین عیش و آرام کی خوبصورتی پیدا کرناہے۔خواہش مند برانڈز اور ہمارے شراکت داروں کے بے مثال پورٹ فولیو کی بدولت لوریل لکس پاکستانی صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتاہے۔“الفتح چین آف اسٹورز کے ڈائریکٹر محمد شیخ نے کہا کہ ہم لوریل لکس ٹیم کے مشکور ہیں۔ ان کی لگن اور جذبہ نے یہ خواب پوراکرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ اقدام پاکستانی صارفین کوبہتر ماحول میں منفرد خوشبو تک رسائی دینے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔“ لوریل لکس بیوٹی ریٹیل کیٹیگری کی افتتاحی تقریب میں شرکا نے کہاکہ دنیا کے چند مشہور لگژری برانڈز کی شاندار خوشبوؤں کا ایک وسیع ذخیرہ پیش کیا گیا جو خوشبو کے شوقین افراد کے ذوق کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ریٹیل اسٹور نے موقع کی مناسبت سے خوشبوکی ایک وسیع رینج پیش کی ہے۔لگژری پرفیوم برانڈز کی وسیع رینج کے علاوہ، اسٹور میں ڈسپلے سنٹر اور خوشبو کے ماہرین بھی موجود ہیں تاکہ صارفین کو اپنی پسند کی خوشبوکے انتخاب میں رہنمائی دی جا سکے۔
انٹرنیشنل پرفیوم برانڈ لوریل لکس نے پاکستان میں اپنی برانڈزمتعارف کرادیں








