کراچی کے ضلع وسطی میں وومن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن احکامات پر بیوی بچوں پر تشدد کرکے ویڈیو بنانے والا شخص دھر لیا گیا۔
ایس ایچ او وومن ارم امجد کے مطابق بیوی بچوں پر تشدد کرنے والے ملزم کو چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیلیاا ہے جبکہ بیوی اور 4 بچوں کو بازیاب بھی کروایا لیا گیا، ملزم کے مطابق اس کو بیرون ملک سے ای میل کے ذریعے ٹاسک ملتا تھا۔
ایس ایچ او وومن کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کا ہر ٹاسک کی ویڈیو بنا کر واپس ای میل کرنا ہوتی تھی گرفتارملزم نے بیوی کے جسم پرزخم دیئے اور تشدد بھی کیا، ملزم کو اگلا ٹاسک اپنی بیٹی کی ویڈیو بنانے کا ملا تھا۔
پولیس ایس ایچ او ارم امجد نے بتایا کہ ملزم تشدد جنسی ہراسگی اور دیگرشرمناک کام بھی کرتا رہا ہے متاثرہ خاتون کی بہن کی جانب سے درخواست ملنے پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کو کارروائی کے دوران لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا بھی ملی ہیں جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
آن لائن احکامات پر بیوی بچوں پر تشدد کرکے ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار








