بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  مختلف شہروں میں شدیدگرمی ، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام بےحال

اسلام آباد،گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے ملک کے بیشتر علاقوں میں طویل دوانیے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ،عوام بےحال ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوںمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بعض اوقات پورا پورا دن بجلی غائب رہتی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے،ادھر   ملک کے دیگرعلاقوں میں بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کا کہنا ہےکہ گرمی میں لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے۔
پشاور شہر میں 8 اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے وہیں لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام احتجاجی مظاہرے بھی کر رہے ہیں۔
حیدرآباد کے شدید گرم موسم میں حیسکو کی جانب سے 12 گھنٹوں سے زائد بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ سکھر شہر میں 6 سے 8 گھنٹے تک بجلی معطل رہتی ہے۔
ضلع ہنگو میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ سخت گرمی میں 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن چکی ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق ضلع ہنگو میں 7ارب کے بقایاجات ہیں جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔