بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 امکان ہے پنجاب حکومت کو ہتک عز ت بل پر نظرثانی کاکہوں،گورنرپنجاب

لاہور:گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرنے کہاہے کہ  امکان ہے کہ پنجاب حکومت کو ہتک عز ت بل پر نظرثانی کاکہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردارسلیم حیدرنے کہاکہ ہتک عزت قانون کو میں نے ابھی تک پڑھانہیں،بل پڑھنے کے بعد قانونی ٹیم کو دوں گا وہ بھی اس دیکھیں گے ،خواہش ہےکہ بل پر طاقتورحلقے،صحافتی تنظیمیں اور سٹیک ہولڈرز دوبارہ بات کریں۔انہوںنے کہاکہ ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہئے تھی مشاور ت سے لایاجاتاتو اچھاہوتا ،امیدہے کہ بل پراتفاق رائے ہوجائے گااگرنہ ہوا تو18ویں ترمیم کے تحت برداشت کرناپڑےگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پوری کوشش ہوگی کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مل کرچلیں جب دونوں جماعتیں مل کر چلیں گی تو سیاسی طور پر ملک مستحکم ہوگا