بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

10 ارب ڈالرسرمایہ کاری ،وزیراعظم کی بڑی کامیابی

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)وزیراعظم شہبازشریف پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری لانے اورمعیشت کو مستحکم کرنے کیلئے جوکوششیں کررہے ہیں ان کے
ثمرات سامنے آرہیہیں ،سعودی عرب کے بعد پاکستان کے ایک اور قریبی دوست ملک متحدہ عرب امارات نے بھی دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی ہے،وزیراعظم نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات کاایک روزہ دورہ کیا، جس میں انہوں نے صدر شیخ محمدبن زیدالنہان سے اہم ملاقات کی ،وزیراعظم آفس کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ملاقات کامیاب رہی اور دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اس سے پہلے وزیراعظم نے آئی ٹی کمپنیوں کی تقریب سے خطاب اور چیئرمین ابوظہبی ڈویلپمنٹ فنڈکے سربراہ سے بھی ملاقات کی ،وزیراعظم شہبازشریف جب سے دوسری بار منتخب ہوئے ہیں ان کی اولین ترجیح ملکی معیشت کومستحکم بنانااور غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ ہے ، ان کی کوششوں کے نتیجے میں سعودی عرب کی طرف سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور ابتدائی مرحلے میں پانچ سے دس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری پر باقاعدہ معاہدے بھی ہوچکے ہیں اور سعودی عرب کے وفود پاکستان کے دورے کرچکے ہیں ،پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے منتظرہیں،چین کے ساتھ بھی پاکستان کے اقتصادی تعلقات مزید فروغ پارہے ہیں اور وزیراعظم جون کے پہلے ہفتے میں بیجنگ جارہے ہیں،سی پیک کے دوسرے فیزاور دیگر امور پر وہاں بات چیت کریں گے اور مزید چینی سرمایہ کاری آئے گی ،متحدہ عرب امارات پاکستان کاقریبی دوست ہے اور اس سے پہلے بھی متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرچکاہے۔دوسری جانب سیاسی محاذ پردیکھاجائے تومولانافضل الرحمان اور عمران خان قریب آرہے ہیں ،عمران خان کی ہدایت پراسدقیصر اور عمرایوب نے مولانافضل الرحمان سے اہم ملاقات کی جس میں پیشرفت تو ہوئی ہے لیکن حتمی طورپرمشترکہ الائنس بنانے یاحکومت کے خلاف ملکر تحریک چلانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا،مولاناکے گلے شکوے دورنہیں ہوئے حالانکہ یہ وہی مولانا ہیں جو8 فروری سے قبل عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہتے تھے اور عمران خان ہوں یاتحریک انصاف کی دیگرقیادت،وہ مولانافضل الرحمان کی تضحیک کرنے کے لئے￿￿ڈیزل￿￿جیسے القابات سے نوازتے تھے ،میری اطلاع کے مطابق مولانانے دوٹوک بات کی ہے کہ کل کو اگر اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی ڈیل ہوجاتی ہے تو کئی ایساتونہیںہوگاکہ جس طرح ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے معاملات طے ہونے کیبعد جے یوآئی کوتنہاچھوڑدیاتوپی ٹی آئی بھی تنہاچھوڑدے گی اس بات کی ضمانت دی جائے اور یہ بھی مولانانے کہاکہ جو باتیں اسدقیصر اورعمرایوب کررہے ہیں کیااس کی اجازت انہوں نے عمران خان سے لی ہییانہیں،مولاناصاحب سے جب ایک صحافی نے یہ سوال کیا کہ وہ کب عمران خان کو ملنے اڈیالہ جیل جارہے ہیں تو مولانا نے اس کا جواب دینے کے بجائے سوال کرنے والے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ سوال تم نے کسی کے ایجنڈے کے تحت کیاہیجس سے ظاہرہوتاہے کہ مولانافضل الرحمان ایک کھیل کھیل رہے ہیں ،وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کس سے بات کریں،ہمیں کسی پر اعتماد نہیں،کیاصدر اور وزیراعظم سے بات کریں یاآرمی چیف سے کریں ،پہلے اعتماد کی فضابنانی ہوتی ہے تومیں انہیں یاددلاناچاہتاہوں کہ جب 2019 میں وہ عمران خان کے خلاف دھرنالے کرآئے تھے تو وہ دھرناانہوں نے سیاسی قیاد ت نہیں بلکہ سابق عسکری قیادت کی یقین دہانی پر ختم کیاتھااور وہ رات کی تاریکی میں چوہدری شجاعت کے گھرخفیہ ملاقاتیں بھی کرتے رہے،چوہدری پرویزالٰہی کی رہائی ایک اہم خبرہے، لیکن اس سے زیادہ یہ بات ہے کہ فیصل واوڈا کو یہ فکرلاحق ہوگئی ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کو ناکام بنانے کے لئے حماداظہر اور میاں اسلم نے اپنی روپوشی ختم کی ہے اور منظرعام پرآگئے ہیں تحریک انصاف کے بعض حلقے بھی چوہدری پرویزالٰہی کی رہائی پر بلاوجہ شکوک وشبہات پیداکررہے ہیں ،چوہدری پرویزالٰہی نہ تو اسدعمربنے،نہ ہی عثمان ڈاریاصداقت عباسی،جیل کی سختیاں برداشت کیں ،پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی نہیں کی لیکن یہ افسوسناک امرہے کہ انہیں رہاہوئے دودن ہوگئے ہیں تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر،اپوزیشن لیڈرعمرایوب اور دوسرا کوئی اہم رہنماان سے ملاقات کرنے لاہورنہیں گیااورنہ ہی عمران خان کی طرف سے چوہدری پرویزالٰہی کی رہائی سے متعلق کوئی بیان جاری ہوا۔