بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اڈیالہ جیل میں قید شخص ذہنی دبائو کاشکارہے،عظمیٰ بخاری

لاہور(ممتازنیوز)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ملک میں مہنگائی اورمعاشی لحاظ سے بہتری آرہی ہے ،روٹی 12روپے کی کردی ،سیمنٹ سریاسستاکیا،پنجاب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی ہے ،بین الاقوامی ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان صحیح ٹریک پرہے ،جمعہ کولاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ہمارے ایک مہمان جواڈیالہ میں ہیں عوام کولاکھوں میں پڑتے ہیں ،بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کوخط لکھا،ٹیلی گراف کوایک زہریلا مضمون بھیجاجس میں لکھاکہ انہیں قتل کیاجاسکتاہے ،اڈیالہ جیل کے باہرپارٹی کے لوگ کہتے ہیں کہ یہ بانی پی ٹی آئی کابیان ہے ،اڈیالہ جیل سے ایک منظم پراپیگنڈامہم چلائی جارہی ہے ،ملک میں اشتعال انگیزی پھیلانا،حالات خراب کرنااس پارٹی کاایجنڈاہے ،اڈیالہ جیل میں قید شخص ذہنی دبائو کاشکارہے۔