وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو سرمایہ کاری کانفرنس کی اپیکس کمیٹی میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مداخلت پر وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اپیکس کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
سرمایہ کاری کانفرنس کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو ہوگا، اپیکس کمیٹی کی اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نظراندازکیا گیا تھا۔








