اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس میں 8 صحفات پر مشتمل حکمنامہ جاری کر دیا،حکمنامے میں مسنگ پرسنزکےتمام کیسزبراہ راست نشرکرنےکاحکم بھی جاری کیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نےشاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس میں8صحفات پر مشتمل حکمنامہ جاری کر دیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے اردو زبان میں حکم نامہ جاری کیا اور حکمنامے میںلکھا کہ مسنگ پرسنزکےتمام کیسزبراہ راست نشر کئے جائیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نےسیکٹرکمانڈرآئی ایس آئی،ایم آئی،ڈائریکٹرآئی بی،وزیرقانون،سیکرٹری دفاع وداخلہ کو29مئی کوطلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ حکم نامہ کے مطابق مغوی آیندہ تاریخ سےقبل بازیاب ہواتورجسٹرارآفس کو تحریری رپورٹ پیش کی جائے،اٹارنی جنرل آف پاکستان تاحال مغوی کو برآمد نہ کرسکے،بازیابی کیلئےاٹارنی جنرل،ایم آئی،آئی ایس آئی اورسی ٹی ڈی سےرابطےمیں ہیں،اٹارنی جنرل حکومت سےبات کرکےمغوی کوبرآمدکرنےکیلئےتمام وسائل استعمال کررہےہیں۔
لاپتہ شاعراحمد فرہادکی بازیابی کاکیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا 8صفحات پرمشتمل حکم نامہ جاری








